لاہور: (دنیا نیوز) عوام کے لیے آمدورفت کے سستے ذریعے پر سفر کرنا بھی محال ہوگیا، ٹرینوں کے کرایوں میں 2 سے 8 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا۔
سفر کے لیے ٹرین کو نہ سفر بہترین بلکہ سستا ذریعہ بھی سمجھا جاتا ہے، اِسی وجہ سے ہر روز لاکھوں مسافر ٹرینوں کے ذریعےاپنی منزل مقصود پر پہنچتے ہیں لیکن اب یہ ذریعہ بھی عوام کی دسترس سے دور ہونے لگا ہے جس کے کرایوں میں ایک مرتبہ پھر 2 سے 8 فیصد تک اضافہ کر دیا گیا ہے۔
تمام ٹرینوں کی اکانومی کلاسز میں سفر کے لیے اب مسافروں کو کم از کم سو روپیہ اضافی ادا کرنا ہوگا۔ سیلونز میں سفر کرنے کے خواہشمندوں کو 8 فیصد تک اضافی رقم ادا کرنا ہوگا جبکہ ٹرینوں کی دوسری کلاسز کے کرایوں میں بھی اضافے کا اطلاق کردیا گیا ہے۔