عید پر مسافروں کو لانے لے جانے والی ریل گاڑیاں وقت پر پہنچنا بھول گئیں

Last Updated On 04 June,2019 01:04 pm

کراچی: (دنیا نیوز) عید پر مسافروں کو لانے لے جانے والی ریل گاڑیاں وقت پر پہنچنا بھول گئیں۔

کراچی اور کوئٹہ سے آنے والی ریل گاڑیاں مسلسل تاخیر کا شکار ہیں۔ گرین لائن ایکسپریس کی آمد میں 30 منٹ کی تاخیر ہوئی جبکہ شاہ حسین ایکسپریس کی آمد میں 3 گھنٹے، بزنس ایکسپریس ایک گھنٹہ اور تیز گام 3 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

کوئٹہ سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی 4 گھنٹے لیٹ ہوئی۔ کراچی ایکسپریس 5 گھنٹے، قراقرم ایکسپریس ایک گھنٹہ 15 منٹ اور علامہ اقبال ایکسپریس بھی ایک گھنٹہ 50 منٹ لیٹ رہیں۔ کراچی سے آنے والی عید سپیشل ٹرین بھی ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی جبکہ عوام ایکسپریس کی آمد میں 2 گھنٹے کی تاخیر ہوئی۔