بھکر: (دنیا نیوز) ملتان سے راولپنڈی جانے والی تھل ایکسپریس ٹرین کی کلورکوٹ کے علاقہ عمر والی کے قریب انجن اور پانچ میں سے چار مسافر بوگیاں ٹریک سے اتر گئیں۔
تھل ایکسپریس کے پٹڑی سے اترجانے کے باوجود ڈرائیور کی مہارت سے کوئی جانی نقصان نہ ھوا۔ ٹرین ڈرائیور کا کہنا ھے کہ ٹریک کی کمزوری اور کام نہ بونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔
ٹرین کی بوگیوں اور انجن کے ٹریک سے اترنے کے بعد ملتان، راولپنڈی ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔ ریلوے حکام کا کہنا ھے کہ ٹریک کی بحالی میں دس گھنٹے لگ جائیں گے۔
تھل ایکسپریس کے ٹریک سے اترنے کے بعد کڑکتی دھوپ میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، عورتوں اور بچوں کی موجودگی کے باوجود ریلوے حکام کی جانب سے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہ کئے گئے جس کے باعث مسافر حکام کو کوستے رہے۔