لاہور: (دنیا نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے پاکستان ریلوے کے اکاونٹس منجمد کر دیے، قومی ادارہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد نادہندہ تھا۔
دنیا نیوز ذرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد نادہندہ ہونے کی وجہ سے پاکستان ریلوے کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے پاکستان ریلوے کے اکاؤنٹس سے 3 کروڑ 90 لاکھ روپے کی ریکوری کر لی ہے۔ پاکستان ریلوے ود ہولڈنگ ٹیکس 2017ء کی مد میں 6 کروڑ 50 لاکھ روپے کا نادہندہ تھا۔ ود ہولڈنگ ٹیکس 2017ء کا آڈٹ کرنے کے بعد ٹیکس عائد کیا گیا۔