ریکوڈک کیس :پاکستان نے ٹونی بلیئر کی اہلیہ کو ایک ارب روپے ادا کیے

Last Updated On 15 July,2019 03:46 pm

ریکوڈک کیس میں حکومت پاکستان نے ٹی تھیان کمپنی کے خلاف مقدمہ لڑنے کے لیے سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کی اہلیہ کو ایک ارب روپے ادا کیے

اسلام آباد( روزنامہ دنیا )ریکوڈک کیس میں حکومت پاکستان نے ٹی تھیان کمپنی کے خلاف مقدمہ لڑنے کے لیے سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کی اہلیہ کو ایک ارب روپے ادا کیے جبکہ ثمر مبارک مند کے بیان کی بنیاد پر جرمانے کی رقم اتنی زیادہ ہوئی۔

جب ٹی تھیان کمپنی نے عالمی بینک سے رجوع کیا تو حکومت نے موقف اختیار کیا کہ یہ مقدمہ عالمی بینک کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔ اس ضمن میں حکومت نے سابق برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر کی اہلیہ برطانوی بیرسٹر چیری بلیئر کی خدمات بھاری معاوضے پر حاصل کیں اور انہیں ایک ارب روپے (فیس کی مد) میں ادا کیے ۔

ٹونی بلیئر کی اہلیہ بھاری رقم وصول کرنے کے باوجود ثابت نہ کرسکیں کہ یہ مقدمہ عالمی بینک کے دائرہ کار سے باہر ہے ۔ ان کی ناکامی کے بعد ایک امریکی فرم کی خدمات بھاری معاوضے پر حاصل کی گئیں مگر پھر بھی کامیابی نہیں ہوئی۔  

Advertisement