لاہور: (روزنامہ دنیا) پنجاب حکومت نے پنشن میں 10 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
پنجاب میں ریٹائر ہونے والے افسروں و ملازمین کو پنشن دس فیصداضافے کیساتھ ملے گی ۔ یاد رہے نئے مالی سال میں وفاقی حکومت نے ریٹائر افسر وں و ملازمین کی پنشن میں دس فیصد کا اضافہ کیا تھا ۔ اب ریٹائر ملازمین کو جولائی کی پنشن دس فیصد اضافے کیساتھ ملے گی۔
اس سے قبل وفاقی وزارت خزانہ و اقتصادی امور نے رواں مالی سال کے دوران معذور سرکاری ملازمین کے خصوصی سفری الاؤنس ایک ہزار سے بڑھا کر 2 ہزار روپے ماہانہ کردیا ہے جبکہ انہیں نارمل سفری الاؤنس بھی ملے گا۔
گریڈ 1 تا 4 کے معذور ملازمین کو 340 روپے، گریڈ 5 تا 10 کے ملازمین کو 460 روپے، گریڈ 11 تا گریڈ 15 کے ملازمین کو 680 اور گریڈ 16 تا 20 کے ملازمین کو 120 روپے ماہانہ سفری الاؤنس الگ سے دستیاب ہوگا۔