گوجرانوالہ: (دنیا نیوز) وطن عزیز کی زرعی پیدوار میں لائیو سٹاک کا حصہ 60 فیصد ہے۔ حالیہ موسم برسات میں اپنےمویشیوں کو امراض سے بچانے کیلئے مویشی پال حضرات کو ضروری اقدامات اٹھانے سے متعلق ہدایات پر عمل کرنا چاہئے۔
مون سون کا آغاز ہوچکا ہے، یہ موسم لائیواسٹاک کیلئے گل گھوٹو موسمی بخار، ہوانے کی سوزش اور دیگر متعدی امراض بھی ہمراہ لاتا ہے۔ مویشی پال حضرات کو چاہیئے کہ اپنے جانوروں کو ان امراض سے بچائو کی ویکسی نیشن کروائیں۔
گوجرانوالہ ڈویژن میں 34 لاکھ سے زائد ممالیہ جانور ہیں جن سے حاصل کردہ دودھ اور گوشت ہماری خوراک کا جزو اعظم ہے، اس لئے جانوروں کا صحت مند ہونا ہماری اپنی صحت کیلئے نہایت ضروری ہے۔
صحت مند جانور نہ صرف ہماری اپنی صحت کے ضامن ہیں بلکہ انہیں تندرست اور توانا رکھ کر ہم اپنے قیمتی اثاثوں کی حفاظت اور ان میں اضافہ بھی کرسکتے ہیں۔