لاہور: سنگدل شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا، 9 ماہ کا بیٹا زخمی

Last Updated On 16 July,2019 03:29 pm

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے نواحی علاقے باغبانپورہ میں سنگدل شوہر نے بیوی کو قتل جبکہ بیٹے کو زخمی کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزم شہباز کا اپنی اہلیہ رابعہ کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا، ملزم نے چھریوں کے وار کر کے رابعہ کو قتل جبکہ نو ماہ کے بیٹے سعد کو زخمی کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے دوران ملزم خود بھی زخمی ہوا۔ ملزم کو حراست میں لے کر میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمی سعد کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان جھگڑا گھریلو پریشانی کے باعث ہوا۔ مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں۔ جلد تفتیش مکمل کر کے میڈیا کو آگاہ کرینگے۔