اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) وزیر اعظم کے معا ون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ نوازشریف کے دورہ امریکہ پر 4 لاکھ اور 60 ہزار ڈالر خرچ ہوتے تھے، عمران خان کے دورے پر صرف 50 ہزار ڈالر خرچ آیا۔
نعیم الحق نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے دورے پر 4 لاکھ 60 ہزار ڈالر خرچ ہوتے تھے لیکن موجودہ وزیراعظم عمران خان کے دورے پر صرف 50 ہزار ڈالر خرچ آیا ہے، یہ حکومت کی جانب سے شروع کی گئی سادگی مہم کا حصہ ہے جس کا مقصد تمام اضافی اور غیر ضروری اخراجات کا خاتمہ ہے۔
Whereas the last trip to Washington by thethen PM Nawaz Sharif cost the government 460,000 dollars , the current trip by PM Imran Khan is costing only 50,000 dollars. This is part of the austerity drive by the government which aims at cutting down all unnecessary expenditure.
— Naeem ul Haque (@naeemul_haque) July 20, 2019