سری نگر: (روزنامہ دنیا) وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دورہ امریکہ کے دوران کفایت شعاری کا مظاہرہ کرنے پر سابق وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم کے وہ پیسے بچائے جنہیں خرچ کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے دیگر رہنماؤں کی طرح بس میں بیٹھنے کو انا کا مسئلہ نہیں بنایا، اس میں بھلا کیا برائی ہے ؟۔
He saved his country money it didn’t need to spend AND didn’t wear his ego on his sleeve like most “leaders” do. Remind me again why that’s a bad thing. This reflects badly on the American establishment rather than on @ImranKhanPTI IMO. https://t.co/A8drk4VlqM
— Omar Abdullah (@OmarAbdullah) July 21, 2019
عمرعبداللہ نے کہا کہ عمران خان کو پروٹو کول نہ دینا ان کے لئے نہیں بلکہ امریکی اسٹیبلشمنٹ کے لئے برا ہے۔