اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان بات چیت کے اہم نکات دنیا نیوز نے حاصل کرلئے۔ امریکی صدر طالبان کو جنگ بندی پر راضی کرنے کیلئے پاکستان کے کردار کا خواہشمند ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکا طالبان کے پاس دو غیر ملکی ڈاکٹرز کی رہائی کیلئے کردارادا کرنے کا مطالبہ کرے گا، ایک امریکی اور ایک آسٹریلوی ڈاکٹر افغان طالبان کی قید میں ہیں۔
امریکا میں غیرقانونی طور پر مقیم 8 ہزار پاکستانیوں کی واپسی کے معاملے بھی زیرغور آئے گا، امریکی صدر ٹرمپ غیر قانونی تارکین وطن کی جلد پاکستان واپسی چاہتے ہیں، شکیل آفریدی کی حوالگی کے ممکنہ مطالبے پر عافیہ صدیقی کی واپسی کا مطالبہ کیا جاسکتا ہے۔ منی لانڈرنگ کے خاتمے کیلئے ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ کیا جائے گا۔