اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت کو پاور پروڈیوسرز کمپنیوں کی جانب سے نئے چیلنج کا سامنا ہے کیونکہ آئی پی پیز نے مسائل حل نہ ہونے پر ثالثی عدالت جانے کا اعلان کر دیا ہے۔
آئی پی پیز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں 50 فیصد بجلی پیدا کر رہے ہیں لیکن حکومت نے 22 کمپنیوں کو 375 ارب کی ادائیگی کرنی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کمپنیاں بند کرنا چاہتی ہے تو کر دے، منافع کے حوالے سے تمام تفصیلات شئیر کرنے کے لئے تیار ہیں۔
ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ماضی میں ملک میں بجلی کی پیداوار کے لئے فیول کا انتخاب بدتر تھا۔ قرضوں کی تحقیقات کرنے والے کمیشن کو بریفنگ دیدی، ہر فورم پر جا سکتے ہیں۔ ہمارا کنٹریکٹ ہمیں ثالثی عدالت میں جانے کی اجازت دیتا ہے۔