لاہور: (دنیا نیوز) عام انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر اپوزیشن کا یوم سیاہ، لاہور میں پابندی کے باوجود لیگی کارکن رکاوٹیں ہٹا کر مال روڈ پر آ گئے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ اپوزیشن نے یوم سیاہ مناتے ہوئے مال روڈ پر جلسے کا اعلان کر رکھا ہے جس پر پولیس نے مال روڈ کے گرد رکاوٹیں کھڑی کر کے کارکنوں کو آنے سے روک رکھا تھا۔
مختلف جماعتوں کے کارکن ٹولیوں کی صورت میں مال روڈ کے گرد جمع ہوئے۔ پولیس اہلکاروں نے میگا فون کے ذریعے اعلان کئے کہ مال روڈ پر ہائیکورٹ کے حکم کے مطابق جلسہ جلوس کرنے پر پابندی ہے، لہذا مال روڈ پر نہ آئیں، مگر کارکنوں کی بڑی تعداد پولیس کی رکاوٹیں عبور کر کے مال روڈ پر آ گئی جس پر متعد بار پولیس اور کارکنوں میں تلخی بھی ہوتی رہی۔