لاہور: (دنیا نیوز) میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے مال روڈ پر جلسے جلوس کرنے کی پابندی ہے جس پر عمل کرائیں گے، لوگوں کو مشکلات میں ڈالنے کی جازت نہیں ملے گی۔
ایوان وزیر اعلیٰ لاہور میں چینی سرمایہ کاروں کے وفد سے صوبائی وزیر اطلاعات و صنعت میاں اسلم اقبال نے ملاقات کی۔ چینی سر مایہ کار فیروز پور روڈ میں ٹیکسٹائل سیکٹر میں 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں اسلم اقبال نے کہا کہ آنے والے دن پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید ہیں، ہمیں حکومتی اور اپوزیشن کی سطح پر سرمایہ کاروں کے لیے اقدامات کرنے چاہیے تاکہ سرمایہ کار کو فائلوں کے پیچھے بھاگنا نہ پڑے گا۔
صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن کو جلسے جلوس سے منع نہیں کیا ہائیکورٹ آرڈر کی وجہ سے اجازت نہیں دی، اپوزیشن کو ناصر باغ میں جلسہ کرنے کا کہا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کل سرحد پار سے دہشتگردی کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اپنے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اپوزیشن کو احتجاج سے نہیں روکا، انہیں احتجاج کیلئے دوسری جگہ دیں گے، اپوزیشن کو ناصر باغ میں جلسہ کرنے کا کہا تھا۔ انہوں نے کہا کل سرحد پار سے دہشتگردی کے نتیجہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، آنے والے دن پاکستان کے روشن مستقبل کی نوید ہیں، سرمایہ کار کو فائلوں کے پیچھے بھاگنا نہیں پڑے گا۔