ہارون آباد: (دنیا نیوز) بہاولنگر کی تحصیل ہارون آباد کے علاقے بلدیہ کالونی کا رہائشی 12 سالہ بچہ کرنٹ لگنے سے چل بسا۔
دنیا نیوز کے مطابق بہاولنگر کی تحصیل ہارون آباد کے علاقے بلدیہ کالونی کا 12سالہ ابو بکرکرنٹ لگنے سے چل بسا، ابو بکر کو کرنٹ پانی والا پمپ چلاتے وقت لگا جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
ہلاک ہونے والے بچے کی والدہ کا کہنا تھا کہ ابو بکر کی کل سالگرہ کی تیاریاں جاری تھیں، جواں سالہ لڑکے کی موت سے گھر میں صف ماتم بچھ گیا ہر آنکھ اشکبار تھی۔