پتوکی: نامعلوم افراد کی فائرنگ، میاں بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق

Last Updated On 28 July,2019 07:53 am

پتوکی: (دنیا نیوز) پتوکی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شر گڑھ روڈ پر میاں بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک بچی معجزانہ طور پر زندہ بچ گئی۔

سید صفدر قرمانی اپنی فیملی کے ہمراہ لاہور سے شیر گڑھ جا رہا تھا کہ جب وہ حبیب آباد شیر گڑھ روڈ پر پہچے تو نامعلوم افراد نے گاڑی کو روک کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں گاڑی میں سوار سید صفدر قرمانی، بیوی صنم اور بچی آریبہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

اطلاع پر ڈی ایس پی سرکل پتوکی، تھانہ صدر پولیس اور کرائم سین کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ واقع درینہ دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے۔
 

Advertisement