اسلام آباد: (روزنامہ دنیا)سٹیٹ بینک نے بینک آف پنجاب کے صدر طالب رضوی کو عہدے سے ہٹا دیا۔ مرکزی بینک نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ طالب رضوی اس عہدے کیلئے مناسب شخصیت نہیں تھے۔
طالب رضوی کو پنجاب حکومت نے رواں برس اپریل میں بینک آف پنجاب کا چیف ایگزیکٹو آفیسر اور صدر تعینات کیا تھا۔ذرائع کے مطابق بینک آف پنجاب کی جانب سے غیر ملکی کرنسی کے لین دین کی کافی شکایات تھیں، اس سلسلے میں سٹیٹ بینک کی جانب سے دیئے گئے قوانین پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔