کوئٹہ: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنحاب عثمان بزدارایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے جہاں انھوں نےصوبائی وزیرصحت نصیب اللہ مری کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا اور اہل خانہ کے ہمراہ فاتحہ خوانی کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ڈی آئی خان میں کوٹلہ سیداں چیک پوسٹ پر فائرنگ اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں، وزیراعلی ٰنے شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔
اس موقع پر وزیراعلی نے کہاکہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیاں قوم کے پختہ عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں -پاکستانی قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لئے یکجان ہے- معصوم لوگوں کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد انسانیت کے دشمن ہیں، ہماری تمام تر ہمدردیاں شہداء کے لواحقین کے ساتھ ہیں ۔ قبل ازیں وزیراعلی نےبلوچستان کےصوبائی وزیرصحت نصیب اللہ مری کی رہائش گاہ پر پہنچے اور ان کی ہمشیرہ کی وفات پر اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔