لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس میں عالمی عدالت کا فیصلہ انصاف کی جیت ہے، سچ جیت گیا، جھوٹ ہار گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو دنیا بھر میں سرخرو کیا ہے، پاکستان امن پسند ملک ہے، بھارت کا جھوٹ کا بیانیہ شکست کھا گیا، بھارت کی پوری دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی، کلبھوش کیس کا فیصلہ بھارت کیلئے شرمندگی اور ہزیمت کا باعث ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کیا اب بھی انڈیا ہٹ دھرمی کی روش پر گامزن رہے گا ؟ پاکستانی قوم کو سچ کی فتح پر مبارکباد دیتا ہوں۔