اسلام آباد: (دنیا نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ عالمی عدالت انصاف میں کلبھوشن کیس بہت اچھا لڑا، نتیجہ بھی اچھا آئے گا، عالمی عدالت کا فیصلہ تسلیم کرینگے۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا فیصلے کے بعد عملدرآمد کے طریقہ کار پر وکلا سے مشاورت کریں گے، کلبھوشن یادیو کے بارے میں بھارت کوئی ثبوت پیش نہ کرسکا۔
ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا تھا وزیراعظم کے دورہ امریکا کا مکمل پروگرام جلد جاری کیا جائے گا، امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات پاکستان کے حق میں ہیں، امریکا میں ہونے والے معاہدوں کا فائدہ عام آدمی کو ہوگا، کوشش تھی کہ امریکا کے ساتھ تعلقات دوبارہ بحال کئے جائیں۔