دی ہیگ: (دنیا نیوز) اٹارنی جنرل آف پاکستان انور منصور نے کہا ہے کہ انڈین جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستانی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد ہوگا۔
دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کیساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے انور خان کا کہنا تھا کہ انڈین جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف کا فیصلہ اطمینان بخش ہے۔
اٹارنی جنرل انور منصور کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت انصاف نے فوجی عدالت سے سزا کے فیصلے پر کچھ نہیں کہا، صرف فیصلے پر نظر ثانی کے لیے اپیل کا کہا ہے۔ عالمی عدالت نے کہا پاکستان کی عدالت قونصلر رسائی کا فیصلہ کرے گی۔ کلبھوشن کیس پر جو فیصلہ عدالت کرے گی عمل کریں گے۔