تازہ ترین
  • بریکنگ :- اسلام آباد:پی ڈی ایم کاسربراہی اجلاس آج 3 بجےہوگا
  • بریکنگ :- اسلام آباد:مولانافضل الرحمان اجلاس کی صدارت کریں گے
  • بریکنگ :- لانگ مارچ اوران ہاؤس تبدیلی سمیت اہم امورپرغورکیاجائےگا
  • بریکنگ :- اسٹیئرنگ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں فیصلےمتوقع

لاہور ہائیکورٹ: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ چیلنج

Last Updated On 01 August,2019 12:25 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔ درخواست میں وفاقی حکومت، اوگرا اور وزارت پٹرولیم سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف درخواست لاہور ہائیکورٹ میں اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دائر کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ غیر قانونی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف درخواستیں پہلے سے ہی لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں، جب تک زیر سماعت درخواستوں کا فیصلہ نہیں ہو جاتا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جاسکتا، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے متعلق کابینہ سے منظوری بھی نہیں لی۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف حکم امتناعی جاری کیا جائے۔