کراچی: (دنیا نیوز) ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وسیم اختر کا بیان ناشتہ نہ کرنے کا نتیجہ ہے، متحدہ رہنما کے پاس جانے کو تیار ہیں، سعیدغنی کو کام نہ کرنے کی وجہ سے ہٹانے کا تاثر غلط ہے۔
وزیر بلدیات ناصرحسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جتنے مسائل ہیں ان کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی، سندھ حکومت کیخلاف میئر کراچی نے سیاسی بیان دیا ہے، میئر کراچی نے ناشتہ نہیں کیا ہوا اس لئے وہ ایسا بیان دے رہے ہیں، ایک دوسرے کیخلاف بیان دینے کے بجائے شہر کیلئے کام کریں، نالوں کی صفائی کیلئے ہر سال 55 کروڑ روپے دیئے جاتے ہیں، چاہتا ہوں میئر کراچی وسیم اختر ہمارے ساتھ ملکر کام کریں۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا آپ پاکستان کی تاریخ سے سب سے ناکام میئر ہیں، اپنے ذاتی مفادات کی خاطر آپ بار بار سندھ حکومت پر الزامات لگاتے ہیں، آپ نے کے الیکٹرک بلوں کی ادائیگی کرنی ہوتی ہے تو آپ کے پاس پیسے نہیں ہوتے وہ سندھ حکومت ادا کرتی ہے۔