اسلام آباد: (دنیا نیوز) آصف زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس کی تحقیقات میں پیش رفت، اسلام آباد میں نیب نے چھاپہ مار کر ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ای سی پی جاوید حسین کو گرفتار کر لیا۔ ملزم پر کیس میں حقائق چھپانے کا الزام ہے، انھیں گیارہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا۔
سابق صدر آصف زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس میں بڑی گرفتاری ہو گئی، نیب راول پنڈی نے اسلام آباد میں کارروائی کرتے ہوئے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ای سی پی جاوید حسین کو گرفتار کر لیا۔ نیب نے جاوید حسین پر الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے کمپنی میں آصف زرداری کی بطور صدر ملکیت چھپائی، ملزم نے آصف زرداری کا پارک لین کمپنی میں پچھلی تاریخوں میں استعفی منظور کیا، جاوید حسین نے پارک لین کمپنی کیس میں حقائق چھپائے۔
نیب نے ملزم کو عدالت پیش کیا جہاں 11 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا گیا، عدالت نے ریمانڈ ختم ہونے پر نیب کو دوبارہ پیشی کا حکم دیا ہے۔