واشنگٹن: (دنیا نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ مودی نے آرٹیکل 370 ختم کر کے انتہائی اقدام اٹھایا، مودی اور آر ایس ایس نے اقلیتوں کے خلاف انتہا پسندی کو فروغ دیا، کشمیر کی آزادی کے لیے پاکستان کی حمایت ہی کافی ہے۔
واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں کشمیر کے حوالے سے تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کشمیریوں اور پاکستانیوں کی منزل ایک ہے، بھارت کے عزائم خطرناک ہیں۔