وزیراعظم عمران خان سے عمان کے پارلیمانی وفدکی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے عمان کے پارلیمانی وفدکی ملاقات

ایوان وزیراعظم میں عمان کے پارلیمانی وفد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی، اس موقع پر پاکستان اور عمان کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم نے عمانی وفد کو کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ غاصب بھارتی فورسز معصوم کشمیریوں کو بدترین مظالم کا نشانہ بنا رہی ہیں، عمانی وفد نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی موجود تھے۔