اسلام آباد: (دنیا نیوز) کرتار پور راہداری، پاکستان نے بھارتی نژاد غیر ملکی اور دہری شہریت والے سکھ یاتریوں کے لیے ویزے کا حصول آسان بنا دیا۔
دستاویز کے مطابق ایسے بھارتی سکھ شہری جو اب صرف غیر ملکی یا پھر دوہری شہریت رکھتے ہیں انہیں کم سے کم 7 جبکہ زیادہ سے زیادہ دس دنوں میں ویزہ جاری کیا جائے گا۔
آن لائن ویزہ سہولت کیلئے طریقہ کار نادرا اور وزارت خارجہ طے کریں گے جس کے بعد وزارت داخلہ اور بیرون ملک پاکستانی مشنز کو نئی پالیسی اور طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے گا۔ آن لائن ویزہ سسٹم اجراء کیلئے حتمی منظوری کابینہ سے لی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان کرتار پور آنے کے لیے بھارتی سکھ یاتریوں کے لیے ویزے کی شرط پہلے ہی ختم کر چکا ہے۔