اسلام آباد: (دنیا نیوز) بینکاک میں آج ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس منعقد ہو رہا ہے جس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی حماد اظہر پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ پاکستان ایف اے ٹی ایف کے 125 سوالات کا جواب دے گا جس کے بعد پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
بینکاک میں آج ایف اے ٹی ایف کے ہونے والے اجلاس میں پاکستان کا 15 رکنی وفد شرکت کرے گا جس کی قیادت وفاقی وزیر منصوبہ بندی حماد اظہر کر رہے ہیں۔ وفد میں سٹیٹ بینک ،ایس ای سی پی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹرز شامل ہیں جبکہ فنانشل مانیٹرنگ یونٹ، نیشنل کائونٹر ٹیررازم اتھارٹی کے ڈائریکٹرز بھی شامل ہیں۔
ذرائع پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بلیک لسٹ میں شامل کرنے کاخطرہ ٹل چکا ہے، آج کے اجلاس میں پاکستان ایف اے ٹی ایف کے 125 سوالات کا جواب دے گا، بینکنگ، نان بینکنگ اور فنانشنل سیکٹر کی سپروائزری صلاحیت میں اضافہ کے حوالے سے سٹیٹ بینک کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔ اجلاس کے بعد ایف اے ٹی ایف پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کا فیصلہ کرے گا۔