فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط پر عملدرآمد سے متعلق اجلاس جاری

Last Updated On 06 August,2019 02:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط پر عملدرآمد سے متعلق اجلاس جاری ہے جس کی صدارت مشیر خزانہ حفیظ شیخ کر رہے ہیں۔ اجلاس میں ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عملدرآمد کی رپورٹ گیارہ اگست کو عالمی ادارے کوجمع کرائی جائے گی۔

فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط کو پورا کرنے کے لیے پاکستان کی بھرپور کوششیں جاری ہیں ،مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدرات ایف اے ٹی ایف سفارشات پر عملدرآمد سے متعلق اجلاس جاری ہے جس میں فنانشل مانیٹرنگ یونٹ، ایس ای سی پی اور ایف بی آر حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا جبکہ سفارشات پر عملدرآمد کی رپورٹ مرتب کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کو پیش رفت رپورٹ گیارہ اگست کو جمع کرائی جائے گی جو پاکستان کا فنانشل مانٹرنگ یونٹ، ایف اے ٹی ایف کو ارسال کرے گا۔ وزارت خزانہ نے تمام اداروں کو اپنی کارکردگی رپورٹ 9 اگست تک جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔
 

Advertisement