اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی بھارتی چال ناکام بنا دی گئی، ملائیشیا، چین اور ترکی کی حمایت کے باعث اب ایف اے ٹی ایف پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل نہیں کر سکتا۔
تفصیلات کے مطابق دوست اسلامی ملک ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی خصوصی مہربانی کے باعث پاکستان کیخلاف بھارت کی بڑی چال ناکام بنا دی گئی۔ ملائیشیا کی بروقت حمایت کے باعث ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی بھارتی چال ناکام بنا دی گئی ہے۔
تین دوست و برادر ممالک جن میں ملائیشیا، چین اور ترکی شامل ہیں کی حمایت کے باعث اب ایف اے ٹی ایف پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل نہیں کر سکتا۔ اس تازہ ترین پیشرفت کے بعد وزیراعظم عمران خان نے ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کو فون کر کے پاکستان کی حمایت کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔
دریں اثنا گورنر پنجاب چوہدری سرور نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف میں اب پاکستان کو بلیک لسٹ کرنا ممکن نہیں۔ چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ ایسا وزیر اعظم عمران خان کی بہترین سفارتی مہارت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔
Pakistan can no longer be blacklisted in FATF due to outstanding diplomatic skills of PM @ImranKhanPTI. Malaysia has assured its support due to PM IK exemplary diplomacy. It s a blatant set back for our enemies...
— Mohammad Sarwar (@ChMSarwar) June 17, 2019
گورنر پنجاب نے ٹویٹ کے ذریعے کہا کہ ملائیشیا نے ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے جس کا سہرا وزیر اعظم کی مثالی سفارتکاری کے سر ہے، ملائیشیا کا ساتھ دشمنوں کے لیے بڑا دھچکا ہے۔