الیکشن کمیشن کا عام انتخابات 2018 کا انتخابی مواد کو ضائع کرنیکا فیصلہ

Last Updated On 14 September,2019 03:51 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کے انتخابی مواد کو ضائع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ مواد ضائع کرنے کے لئے صوبوں کو احکامات بھجوا دئیے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے ہدایت کی ہے کہ قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کا انتخابی مواد ضائع کیا جائیگا، غیر متنازعہ حلقوں کے بیلٹ پیپرز، کاونٹر فائلز، فارمز ضائع کیا جائے، ان حلقوں کا مواد ضائع کیا جائے جن کے معاملات الیکشن ٹربیونل یا عدالت میں زیر التوا نہ ہوں۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ ریجنل، ضلع الیکشن کمشنرز کو انتخابی مواد ضائع کرنے کے احکامات دئیے جائیں، الیکشن ایکٹ کے تحت غیر متنازعہ حلقوں کا انتخابی مواد ضائع کیا جا رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہدایات بھجوا دیں۔
 

Advertisement