پہلے کراچی کو آرٹیکل اے کے 47 سے آزاد کرایا: عبدالقادر پٹیل

Last Updated On 17 September,2019 03:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ پہلے کراچی کو آرٹیکل اے کے 47 سے آزاد کرایا، اب دورجدید کے شریف الدین پیرزادہ آرٹیکل 149 لے آئے، حکومت صرف پوائنٹ سکورنگ کرتی ہے، برطانیہ نے نیوٹن دیا، ہمارے پاس یوٹرن ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالقادر پٹیل نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا مجھے مجبور نہ کریں کہ ایوان کو مچھلی بازار بناؤں، جو بات آرام سے کی جاسکتی ہے اس کیلئے چیخ و پکار کی جاتی ہے، اپوزیشن پر روزانہ کھڑے ہو کر پوائنٹ سکورنگ کی جاتی ہے، پیپلزپارٹی نے قربانیاں دیکر وفاق اور پاکستان کو بچایا۔

قادر پٹیل کا کہنا تھا پیپلزپارٹی نے سندھ کے قوم پرستوں کا راستہ روکے رکھا، کراچی کو الگ کرنے کا خواب بانی متحدہ نے دیکھا تھا، کراچی کے کچرے پر اداروں کا جھگڑا ہے، کہا گیا سندھ کی حکومت پلٹ دیں گے، عمران خان جب تاریخ پر بات کرتے ہیں تو تاریخ دان سر پکڑ کر بیٹھ جاتے ہیں، عمران خان کہتے ہیں کہ انہیں فخر ہے کہ وہ یوٹرن کے وزیراعظم ہیں، کشمیر پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینا چاہیئے، کشمیر اس طرح کنسرٹ سے آزاد نہیں ہوگا۔