اسلام آباد: (دنیا نیوز) مریم اورنگزیب نے ڈینگی سے ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا حکومت کی نالائقی اور نااہلی کی وجہ سے 5 لوگ ہلاک ہو گئے، ڈینگی کے عوام پر حملے جاری ہیں، وزیراعلیٰ اور وزیر صحت دونوں غائب ہیں۔
ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب کا کہنا تھا حکومت کی نالائقی ہے، بے حسی اور مجرمانہ غفلت عوام کی جان لے رہی ہے، عمران صاحب ٹی وی لگا لیں ملک بھر میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، عمران صاحب ڈینگی سے 5 افراد کی ہلاکت کی ذمہ دار آپ کی نالائقی اور مجرمانہ غفلت ہے، عمران صاحب نے قوم کو غربت، بے روزگاری اور بیماریوں کے حوالے کر دیا ہے۔