پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں ڈینگی کے حملوں میں تیزی، صوبے کے 19 اضلاع ڈینگی کی لپیٹ میں آگئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں مزید 192 افراد ڈینگی کا شکار ہوگئے۔
خیبر پختونخوا محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر سے ڈینگی کے مزید 192 کیسز رپورٹ ہوئے، جس کے بعد صوبے میں کنفرم کیسز کی تعداد 1514 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق پشاور میں مزید 88 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی جس کے بعد پشاورمیں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 924 تک پہنچ گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شانگلہ میں 119 ، سوات 119، بٹگرام 63، ایبٹ آباد میں 47، کوہاٹ 35، باجوڑ 32، ہری پور میں 28، صوابی 28، مردان 26 اور نوشہرہ میں 10 افراد میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، دیگر اضلاع سے بھی ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔