راولپنڈی: (دنیا نیوز) جڑواں شہروں راولپنڈی، اسلام آباد میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ ہونے لگا، اب تک تعداد اڑھائی ہزار سے بڑھ گئی۔ ہسپتالوں میں مریضوں کے لیے اضافی بیڈز بھی لگا دیئے گئے۔
جڑواں شہروں میں ڈینگی کے بادل مزید گہرے، ایک دن میں اسلام آباد میں 83، راولپنڈی میں 80 شہری ڈینگی سے متاثر ہو کر ہسپتال منتقل جہاں ایمرجنسی نافذ ہے۔
اسلام آباد کے مختلف ہسپتالوں میں اب تک چھ سو سے زائد مریض زیر علاج ہیں، ذرائع کا کہنا ہے اسلام آباد میں اب تک 31 سو سے زائد افراد کے ڈینگی ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں، پمز، پولی کلینک، بے نظیر بھٹو ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں میں اضافی بینڈز بھی لگا دیئے ہیں جبکہ راولپنڈی میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2084 ہو گئی۔