پنجاب کے مختلف شہروں میں 1100 سے زائد مریض ڈینگی کا شکار

Last Updated On 05 September,2019 02:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں ڈینگی بے قابو ہونے لگا، صوبے کے مختلف شہروں میں 11 سو سے زائد مریض ڈینگی کا شکار ہوگئے۔

گرم مرطوب موسم نے ڈینگی کو بھی کھل کر کھیلنے کا موقع دے دیا۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈینگی وائرس کا شکار ہو کر 1100 سے زائد افراد ہسپتالوں میں پہنچ چکے ہیں، سب سے زیادہ بری صورتحال راولپنڈی کی ہے جہاں اب تک 1 ہزار تین مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔

لاہور میں اب تک ڈینگی کا شکار بننے والوں کی تعداد 20 تک پہنچ چکی ہے۔ اِس صورتحال کا وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی نوٹس لے لیا ہے۔ اِس حوالے سے ہونے والے ایک اجلاس میں اُنہوں نے ذمہ داران کی سخت سرزنش کی اور صورت حال میں بہتری لانے کے لیے تمام اقدامات اُٹھانے کا حکم دیا۔

دوسری طرف متعلقہ محکموں کی طرف سے عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول کو خشک رکھیں۔
 

Advertisement