کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں مزید پندرہ افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے۔ شہر میں دو روز کے دوران تیس افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔
کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد میں اضافہ ہونے لگا۔ ڈینگی سرویلنس اینڈ کنٹرول پروگرام کے مطابق رواں سال کراچی میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار چار سو تریسٹھ ہوگئی ہے۔
کراچی سمیت سندھ بھر میں ایک ہزار پانچ سو بتیس افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہوئی۔ رواں برس ڈینگی سے چھ افرادزندگی کی بازی بھی ہار چکے ہیں۔