راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے حملے جاری، مزید 121 شہری شکار بن گئے

Last Updated On 13 September,2019 06:09 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے شہریوں پر حملے جاری ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 121 شہری ڈینگی کا شکار ہو کر ہسپتالوں میں پہنچ گئے۔ راولپنڈی میں ڈینگی کے حوالے سے ایمرجنسی برقرار ہے جبکہ مریضوں کی مجموعی تعداد 1800 سے تجاوز کر گئی ہے۔

محکمہ صحت حکام کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے حملوں کے بعد مجموعی مریضوں کی تعداد 1833 تک پہنچ چکی ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پوٹھوہار ٹاؤن سے 121 جبکہ ائیرپورٹ ہاؤسنگ سکیم اور اس سے ملحقہ علاقوں سے بھی شہری ڈینگی مرض میں مبتلا ہوئے۔

راولپنڈی سے 1203، اسلام آباد سے 613، اٹک سے 6، جہلم سے دو اور چکوال سے 9 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے حوالے سے تاحال ایمرجنسی ہے۔ راولپنڈی میں ڈینگی کی بگڑتی صورتحال برقرار ہے۔ ایئرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں 721 جگہوں سے ڈینگی لاروا برآمد ہوا ہے۔
 

Advertisement