لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں نیب کی کارروائیاں کالعدم قرار دینے کے لئے دائر درخواست، لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کر دی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس قاسم خان نے معاملے پر لارجر بنچ تشکیل دینے کی سفارش کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دیا ہے۔
معروف قانون دان اے کے ڈوگر ایڈووکیٹ کی جانب سے چیئرمین نیب کی تقرری کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب آرڈیننس اور چیئرمین نیب کی تقرری آئین و قانون کے مطابق نہیں ہے۔ درخواست گزار وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ عدالت نیب کی کارروائیاں معطل کرنے کا حکم دیا۔