پشاور: (دنیا نیوز) چیئر مین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اوّلین ترجیح ہے۔
نیب کے چیئر مین جاوید اقبال نے نیب خیبر پختونخوا کے دفتر کا دورہ کیا اور ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ میگا کرپشن کے وائٹ کالر مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا میرے ادارے کی اوّلین ترجیح ہے۔
جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب نے 22 ماہ میں قوم کے لوٹے ہوئے 71 ارب برآمد کیے اور اسے قومی خزانے میں جمع کروایا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب خیبر پختونخوا نے 22 ماہ میں 50 کروڑ روپے بلواسطہ اور بلاواسطہ برآمد کیے اور قومی خزانے جمع کروائے۔
چیئر مین نیب کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا نیب کی کارکردگی کو معتبر قومی اور بین الاقوامی اداروں نے سراہا ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ نیب کے پی کے کی کارکردگی اچھی رہی۔