اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی ایک ناسور ہے جو ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے، بد عنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم برآمد کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔
چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں کرپشن کیسز، انکوائریز، انویسٹی گیشنز اور ریفرنسز کی منظوری دی گئی۔ ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل، ڈی جی آپریشنز سمیت دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب نے ٹیکس معاملات میں تحقیقات نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ٹیکس کے پرانے کیسز کو ایف بی آر کو بھیجنے کا فیصلہ کیا، 22 ماہ میں لوٹی گئی 71 ارب کی رقم واپس قومی خزانے میں جمع کرائی۔