اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے یوم دفاع قومی ولولوں کی یاد تازہ کرنے کا دن ہے، آج عہد کرتے ہیں کشمیریوں کو ان کا حق خودارادیت دلا کر رہیں گے۔
صدر مملکت نے 6 ستمبر پر پیغام میں کہا کہ چون سال پہلے پاک فوج نے قوم کے شانہ بشانہ دشمن کےعزائم کو ناکام بنایا، مسلح افواج جدت کے ساتھ ساتھ جذبہ حب الوطنی سے لیس اور ہرقسم کے چیلننجز سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔ بہادر فوج بیرونی مہم جوئی کو ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔