واشنگٹن: (دنیا نیوز) واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم دفاع کی پر وقار تقریب منعقد کی گئی۔ امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری آف ڈیفنس نے تقریب سے خطاب کیا۔
امریکی ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری آف ڈیفنس رینلڈ شرایور نے کہا کہ پاکستانی افواج کی دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔ امریکا میں پاکستان کے سفیر اسد مجید نے کہا کہ پاکستان اپنی خود مختاری اور آزادی کا تحفظ کرنا جانتا ہے، وطن کی حفاظت کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ تقریب میں مختلف ممالک کے فوجی اتاشی بھی شریک ہوئے۔