اسلام آباد: (دنیا نیوز) نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی، مہمان خصوصی وائس ایڈمرل کلیم شوکت نے پاک بحریہ کے شہدا کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی۔
نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یوم شہدا کے حوالے سے پروقار تقریب منعقد ہوئی، وائس ایڈمرل کلیم شوکت یوم دفاع و شہدا کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ قبل ازیں دن کا آغاز پاک بحریہ کی مساجد میں ملکی سلامتی و استحکام کی خصوصی دعاﺅں کے ساتھ ہوا۔ اسلام آباد کی طرح دیگر شہروں میں بھی شہداء کی یادگاروں پر فاتحہ خوانی کی گئی اور پھولوں کی چادریں چڑھائی گئیں۔