راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے جوانوں اور افسروں سے یکجہتی کیلئے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لائن آف کنٹرول پہنچے جہاں انہوں نے شہدا کے لواحقین سے بھی ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کنٹرول لائن پہنچے جہاں انہوں نے قوم کیلئے جانیں قربان کرنیوالوں کے لواحقین سے ملاقات کی۔
PM on LOC. “Pakistan firmly stands with Kashmiris for their right of self determination. While our current efforts are to expose facist Indian regime to the world, our Armed Forces remain fully capable & prepared to thwart any Indian misadventure or aggression”, PM.(2of2). pic.twitter.com/WqH6c5vvXq
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 6, 2019
اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کے حق خودارادیت کے مطالبہ پر پرعزم انداز میں کھڑا ہے۔ بھارت کی جانب سے نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنانا اور ان کا محاصرہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف وزری ہے۔
وزیراعظم نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں متاثر ہونے والے افراد سے ملاقات بھی کی۔ انہوں نے شہدا کے لواحقین اور زخمیوں سے بھی بات کی اور ان کے عزم کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے مسلح افواج کی تیاریوں، جذبے اور بھارتی جارحیت پر فوری موثر جواب دینے کو سراہا۔ وزیراعظم کو کنٹرول لائن پر صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔