اسلام آباد: (دنیا نیوز) شاہ محمود قریشی نے کہا کشمیر کی صورتحال پر روزانہ دو چار وزرائے خارجہ سے رابطہ ہوتا ہے، عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیر کے سنگین انسانی بحران نے عالمی توجہ حاصل کرلی ہے، یورپی یونین پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کرنے کا مطالبہ کیا، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال تشویشناک ہے، مسلسل کرفیو سے انسانی بحران میں اضافہ ہو رہا ہے، دنیا کو باخبر رکھنا چاہتے ہیں، کشمیریوں کے حقوق کیلئے جدوجہد کرتے رہیں گے۔
The situation in IOK is a developing one, with each day under curfew marking the deepening of a terrible humanitarian crisis. We ll continue to keep the world informed as we continue to strive to fight for the rights of the ppl of Kashmir through every possible diplomatic avenue.
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) September 4, 2019