لاہور: (روزنامہ دنیا) نیب نے شریف خاندان کی مبینہ منی لانڈرنگ میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار ملزم کو احتساب عدالت نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا۔ احتساب عدالت کے ایڈمن جج چودھری امیر محمد خان نے گزشتہ روز اس کیس پر سماعت کی۔
نیب پراسیکوٹر حافظ اسد اللہ نے ملزم محمد شعیب قمر کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔
ملزم شعیب قمر شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں مطلوب تھا۔
ملزم شریف فیملی کے اکاؤنٹ میں پیسے منتقل کرتا تھا۔ ملزم نے شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں بھاری رقم ٹرانسفر کی۔
عدالت نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا اور ملزم کو دوبارہ 19 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
احتساب عدالت میں مریم نواز کی پیشی پر رہنماؤں کے عدالتی دروازہ توڑنے کے معاملے پر احتساب عدالت کے دروازے سمیت دیگر عدالتی فرنیچر کو مرمت کروا دیا گیا۔