لاہور: ( روزنامہ دنیا) نیب نے اداکارہ صوفیہ مرزا کو منی لانڈرنگ میں ملوث قرار دیدیا۔
نیب کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کو بھیجی جانیوالی درخواست میں خوش بخت عرف صوفیہ مرزا کو ملزم قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ صوفیہ مرزا منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ نیب پہلے ہی اس معاملے پر نوٹس لے چکا ہے تاہم ایف آئی اے بھی اس ضمن میں فوری طور پر کارروائی کرے۔
واضح رہے متعدد ڈراموں میں کام کرنے والی اداکارہ صوفیہ مرزا دو سال قبل فراڈ اور اغوا کاری میں بھی ملوث قرار پائی گئی تھیں۔