لاہور: (دنیا نیوز) شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت، احتساب عدالت نے شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
احتساب عدالت کے جج امیر محمد خان نے نیب پراسیکوٹر حافظ اسد اللہ اعوان کی درخواست پر سماعت کی۔ نیب پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سلیمان شہباز منی لانڈرنگ کی انوسٹی گیشن جاری ہے، بار بار طلبی کے باوجود سلمان شہباز تفتیشی ٹیم کے روبرو پیش نہیں ہوئے۔ نیب پراسیکیوٹرز نے موقف اختیار کیا کہ پولیس کی ٹیم نے سلیمان شہباز کے لاہور کے گھر پر چھاپہ مارا جبکہ وہ گھر موجود نہ تھے، سلمان شہباز گرفتاری کے ڈر سے فرار ہوچکے ہیں۔
نیب کے وکیل نے استدعا کی کہ سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دیکر اور جائیدادوں ضبط کرنے کا حکم دے۔ عدالت نے نیب کی استدعا کو منظور کرتے ہوئے سلمان شہباز کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے 30 ستمبر کو عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی۔