لاہور: (دنیا نیوز) شہباز شریف کے گھر نیب ٹیم نہ بھجوانے کا فیصلہ چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے زیر صدارت ہونیوالے اجلاس میں ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں شہباز شریف کو نیب لاہور میں بلا کر تحقیقات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیب لاہور نے شہباز شریف کی دوبارہ طلبی کی تاریخ پر غور شروع کر دیا ہے۔
خیال رہے کہ نیب لاہور شہباز شریف سے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کرپشن کیس اور آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں بھی تحقیقات کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو 23 اگست کو طلب کر رکھا تھا لیکن انہوں نے طبعیت کی ناسازی کی وجہ سے پیش ہونے سے انکار کر دیا تھا۔
اس معاملے کا جائزہ لینے کیلئے ڈی جی نیب لاہور کی سربراہی میں ریجنل بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم 29 اگست صبح 11 بجے شہباز شریف کے گھر 96 ایچ ماڈل ٹاؤن جا کر ان سے تحقیقات کرے گی تاکہ بروقت کیس کو مکمل کیا جا سکے۔